میاں کاشف اشفاق کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان نے معروف صنعتکا ر و کاروباری شخصیت میاں محمد کاشف اشفاق کو ان کی انسان دوستی اور سماجی خدمات پر تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کا نام صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے خصوصی گزٹ میں شائع کیا جا چکا ہے۔ میاں کاشف اشفاق کو تمغہ امتیاز 23مارچ کو یوم پاکستان پر ایوان صدر میں ہونے والی خصوصی تقریب میں پیش کیا جائے گا۔ میاں محمد کاشف اشفاق کا شمار ملک کے ممتاز بزنس لیڈرز اور انٹرپینیورز میں ہوتا ہے۔ وہ پاکستان فرنیچر کونسل کے چیئرمین ہیں اور اس سے پہلے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی فیڈمک کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں