سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس،تعلیمی اداروں کی سخت سکیورٹی اقدامات کی ہدایت

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی زیر صدارت اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے تمام اداروں کو سخت حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ حفاظتی SOPsپر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے سو فیصد سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔ ہدایات کے تحت سکولوں کے مین گیٹ پر اساتذہ کا ڈیوٹی روسٹر لازمی بنایا جائے جبکہ بالخصوص A+اور Aکیٹگری کے سکولوں میں سیکیورٹی گارڈز کی کمی فوری طور پر پوری کرنے پر زور دیا گیا۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلے احکامات تک صبح کی اسمبلی یا مجلس منعقد نہیں کی جائے گی۔ تمام سکولوں کو سیف سٹی ایپ ڈان لوڈ کرنے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی، خاص طور پر A+ اور A زمرہ کے اداروں میں نگرانی کے نظام کو مثر بنانے پر زور دیا گیا۔مزید ہدایات کے مطابق ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کو اختیار دیا گیا ہے کہ ضرورت کے پیش نظر B کیٹگری سکولوں سے سیکیورٹی گارڈز کو عارضی طور پر A+ اور A کیٹگری سکولوں میں تعینات کیا جا سکے۔ سکولوں کے داخلی راستوں کو محفوظ بنانے، وزیٹر اندراج رجسٹر برقرار رکھنے اور صبح و چھٹی کے اوقات میں مکمل گیٹ کھولنے سے گریز کرنے کی بھی تاکید کی گئی۔اسی طرح طلبہ کو سکول اوقات کے اختتام پر کلاس وار مرحلہ وار چھٹی دینے اور حساس و اہم مقامات (ونٹیج پوائنٹس) پر گارڈز کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد راو عبدالکریم کی جانب سے تمام اداروں کو فوری طور پر ان ہدایات پر عملدرآمد کی تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طلبہ و عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں