مویشی چور گینگ کا 4رکنی گروہ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ باہلک آصف خان نے کامیاب چھاپہ مار کر مویشی چور گینگ کے 4رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانیوالوں میں مویشی چوروں کا سرغنہ زہرہ اور اس کے تین ساتھی عادل’ بابر اور عمران شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 20 مویشی برآمد کر لئے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے پوچھ گچھ جاری ہے۔ مویشی چور گینگ نے 16 سے زائد وارداتوں کا اعتراف جرم کر لیا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کا مویشی چور گینگ پکڑنے پر ایس ایچ او تھانہ باہلک اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں