ماہ صیام میں بھی ٹوبہ میں کیمیکل سے تیار کردہ دودھ کی تیاری وسپلائی جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ماہِ صیام کے دورا ن بھی کیمیکل سے تیار کردہ دودھ کی مبینہ تیاری اور سپلائی کا سلسلہ جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ دودھ صبح کے اوقا ت میں اہم ڈیری شاپس، سویٹ شاپس اور ہوٹلوں تک پہنچایا جاتا ہے، جسکے باعث شہری مختلف امرا ض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گاڑیوں کے ذریعے کیمیکل ڈبوں میں دودھ مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کیمیکل ملا دودھ نہ صرف کھلے عام فروخت ہو رہا ہے بلکہ دہی اور مٹھائی کی تیاری میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے، جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بعض مقامات پر کیمیکل ملا دودھ مقامی سطح پر بھی تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ محکموں کو مبینہ طور پر نذرانہ دے کر کارروائی سے بچنے کی کوشش کی جاتی ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی والے صرف فوٹو سیکشن پر کاروائیاں کرتے ہیں زمینی حقائق آپ جگہ جگہ پر جا کر خود چیک کر سکتے ہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ۔ شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انسانی جانوں کو لاحق خطرات کا سدباب کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں