فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی سپریم لیڈر ”آیت اللہ علی خامنہ ای”اورانکے اہل خانہ کی شہادت نے اسلام دشمن قوتوں کابدنما چہرہ عیاں کر دیا۔ ایران کے ہاتھوں طاغوت کاغرور خاک میں ملے گا (انشااللہ) عالم یہود نے ثابت کردیاکہ اسکاواحد ایجنڈہ اسلام اسلامی ممالک اور اس میں بسنے والے اربوں مسلمان ہیں۔ علی خامنہ ای انکے خاندان معصوم نہتے شہریوں اورسکول کے بچوں کی شہادت سے بھی امت مسلمہ کے حکمرانوں نے سبق حاصل نا کیا تو دنیا بھرکے مسلم حکمرانوں اور امت مسلمہ کو یہود نصاری کے خونخوار درندے ایک ایک کرکے نشانہ بنائیں گے۔ خدا تعالیٰ کی وحدانیت، رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ختم نبوت پریقین رکھنے والوں کو قرآن کے آفاقی پیغام پر اکٹھے ہوجانا چاہئیے اس سے پہلے کہ مزید “دیر” ہوجائے۔ امام حسین کے چاہنے والے نے ثابت کر دیا کہ ہم اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن یزید کے ہاتھ پر بیعت نہیں کر سکتے ۔ بڑی طاقتوں کے سامنے ہار نہ ماننے والا جرأت مند بوڑھا سیدزادہ عالم اسلام کو یتیم کر گیا ۔ کڑکتی دھوپ میں سائبان نہ رہا۔ لیکن اپ کی ایک دن کی زندگی بڑے بڑے طرم خانوں تمغوں والوں کے ہزار سالہ زندگی سے بہتر تھی ۔ آپ جیت گئے آپ کا حسینی مشن قبول ہو ۔ غلامی کی زندگی سے شہادت کی موت اچھی کو ”علی خامنہ ای” نے سچ کر دکھایا تاریخ میں آپ کی جرأت بہادری واستقامت کوفراموش نہیں کیا جاسکے گا۔




