پاک فوج ہرجارحیت کا مقابلہ کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ پاک افواج کا افغان سرحد پر اپنی سرزمین کے دفاع اور دہشت گردی و جار حیت کیخلاف آپریشن غضب الحق فیصلہ کن قوم اور اپنی بقاء اور نظریاتی اور جغرافیائی سرحد کی حفاظت کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پراکسیز یاد رکھے پاکستان کے خلاف مہم جوئی کا وہی حشر ہو گا جو گزشتہ دس مئی کو بھارتی جارحیت کو ناکام بنا کر کیا گیا تھا۔ ہماری افواج کسی بھی جارحانہ اقدام اور ملک دشمن عزائم کو خاک میں ملانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ہم اپنی مسلح افواج کے اس جرات مندانہ اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ پاک فوج نہ صرف ملک کے آہنی دفاع کو یقینی بناتی رہے گی بلکہ عالمی امن کی فروغ میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں