پاکستان ویمنز نے تیسرے ٹی20 میں جنوبی افریقا کو پچھاڑ دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) صدف شمس کی شاندار 97رنز کی اننگز اور کپتان فاطمہ ثنا کی آل راونڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 119رنز سے شکست دے دی۔ میچ کنگزمید کرکٹ گرانڈ میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے 306رنز کا کامیاب دفاع کیا۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو ابتدا میں گل فیروزہ کے جلد آئوٹ ہونے کا نقصان اٹھانا پڑا، تاہم صدف شمس اور سدرہ امین نے دوسری وکٹ کے لیے 130رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مستحکم کیا۔صدف شمس 71 گیندوں پر 16چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 97رنز بنا کر اپنی پہلی ون ڈے سنچری سے صرف تین رنز کی دوری پر آئوٹ ہوئیں۔ سدرہ امین نے 41رنز کی اننگز کھیلی۔درمیانی اوورز میں چند وکٹیں گرنے کے بعد کپتان فاطمہ ثنا اور ناجیہ علوی نے چھٹی وکٹ کے لیے 65رنز جوڑے۔ ناجیہ 36رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں