لاہور (شوبز نیوز) معروف گلوکار عمران ہاشمی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نعتیہ کلام یا مصطفی ریلیز کردیا ۔نعت کی ویڈیو معروف گلوکار عمران ہاشمی اور گلوکارہ ثنا گل نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے، نعت خصوصی طور پر ماہِ رمضان کی روحانی فضا کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کی گئی ہے۔گلوکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ ا س ماہ مقدس میں نعتیہ کلام پیش کرنا میرے لیے باعثِ فخر اور سعادت ہے،رمضان المبارک قربِ الہی اور عشقِ رسول کا پیغام دیتا ہے۔




