ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے

جڑانوالہ(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے سب انجینئر رومان اور چیف سینٹری آفیسر مرزا سجاد کے ہمراہ جڑانوالہ اندرون شہر میں اربوں روپے کی گرانٹ سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ہدایت جاری کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے دوران معیاری میٹریل اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے گا ترقیاتی منصوبوں کے دوران سیوریج کے پانی کو جمع شدہ جگہوں کو محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی بار کی تنصیب اور نکاسی آب کے جامع و پائیدار اقدامات یقینی بنائی جائے انہوں نے مزید ہدایت جاری کی کہ جڑانوالہ میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو باہمی روابط کو مزید موثر بنانے اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی کیونکہ عوام الناس کو بہتر سہولیات کی فراہمی تحصیل انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں