پاکستان میں واٹس ایپ میں نیا سیکیورٹی فیچر متعارف

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں واٹس ایپ نے صارفین کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد پیغامات کی حفاظت اور اکانٹس کو غیر مجاز رسائی سے محفوظ بنانا ہے۔پاکستان میں واٹس ایپ کی ہیکنگ اب آسانی نہیں رہے گی۔ پی ٹی اے اور میٹا کمپنی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ بہت جلد پاکستان کے واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرایا جائے گا جس کے بعد ہیکرز صرف او ٹی پی ڈال کر کسی کا واٹس ایپ ہیک نہیں کرسکیں گے۔واٹس ایپ اکائونٹ کی منتقلی کے لئے ڈبل سیکیورٹی سسٹم نافذ کیا جائے گا، واٹس ایپ نئے موبائل پر کھولنے کیلئے او ٹی پی کے ساتھ پاس ورڈ بھی درکار ہوگا۔ ہیکرز او ٹی پی حاصل کر بھی لے تو بھی اپنے موبائل پر واٹس ایپ ایکٹیو نہیں کرسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں