پریس کلب مکوانہ میں شاندار افطار ڈنر

مکوانہ(نامہ نگار) پریس کلب مکوانہ کی جانب سے پریس کلب مکوانہ میں ایک پروقار اور شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں کھرڑیانوالہ پریس کلب کی سینئر قیادت اور معزز صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مکوانہ اور کھرڑیانوا لہ کے سینئر صحافی حضرات کی ایک اہم بیٹھک بھی منعقد ہوئی جس میں باہمی مشاور ت سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دونوں پریس کلب ایک پیج پر متحد ہو کر عوامی مسائل کے حل، حق و صداقت کی آواز بلند کرنے اور صحافت کے وقار کی بحالی کے لیے کاندھے سے کاندھا ملا کر آگے بڑھیں گے۔ مقررین نے وا ضح کیا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جسے ذاتی مفادا ت، بلیک میلنگ اور جعلی نمائندگی کے ذریعے بدنام کرنے والوں کا ہر فورم پر سخت احتساب کیا جائے گا۔شرکا نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جاہل، ان پڑھ، مفاد پرست اور خود ساختہ صحافی عناصر کی حوصلہ شکنی وقت کی اہم ضرورت ہے اور ایسے عناصر کو کسی صورت صحافت کی صفوں میں جگہ نہیں دی جائیگی۔ اس سلسلے میں مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کے حقوق کا مثر دفاع کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں