قاہرہ(سپورٹس نیوز) ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر رانڈ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف ، زکریا حیات، احمد ندیم، محمد سفیان خان اور محمد عمار نے ایک ایک گول اسکور کیا، جبکہ ملائیشیا کی جانب سے عبدالرف، احکم اللہ، فطری ساری نے ایک ایک گول اسکور کیا۔




