فضا علی کا نادیہ خان اور ندا یاسر کو تنقید پر سخت جواب

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی ٹی وی میزبان فضا علی نے رمضان شو پر تنقید کرنے والی سینئر اینکرز نادیہ خان اور ندا یاسر کو سخت جواب دے دیا۔ فضا علی نے کہا ہے کہ ان اداکاراں کی باتیں غیر منصفانہ ہیں۔فضا علی نے اپنے شو کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ندا یاسر اکثر اپنی پروگرامز میں مشہور شخصیات کی نجی اور بولڈ باتیں دکھاتی ہیں، مگر صرف میرے رمضان شو کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے نادیہ خان اور اداکارہ نور بخاری کے ماضی کے واقعے کا بھی حوالہ دیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ نادیہ خان نے نور بخاری کی شادی میں مداخلت کی تاکہ وہ وائرل ہو سکیں۔ فضا علی نے واضح کیا کہ میں کبھی بھی کسی کی ذاتی زندگی کا فائدہ نہیں اٹھائوں گی۔انہوں نے ندا یاسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اکثر اپنے شو میں مشہور شخصیات جیسے اقبال حسین، جمال شاہ اور فریال گوہر کی ذاتی اور رومانوی باتیں دکھاتی ہیں اور یہ رمضان شو میں کرتی ہیں، یہ غیر منصفانہ ہے، کم از کم پہلے اپنا ریکارڈ صاف کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں