عاصم اظہر کی دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر لب کشائی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے حال ہی میں دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑ دی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بڑھتے ہوئے تناو کے دوران امید اور انسانیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔عاصم اظہر نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا ہے کہ اللہ کرے یہ سیارہ امن، انسانیت اور انصاف حاصل کرے اور اللہ ہمیں ایسے لوگوں سے نوازے جو انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام الہی آمین کے الفاظ کے ساتھ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں