فیملی دبئی میں موجود امارات کے حکومتی اقدامات پر اعتماد ہے’ ایمی ورک

دبئی(شوبز نیوز) بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار اور پنجابی فلم سٹار ایمی ورک نے کہا ہے کہ ان کا خاندان اس وقت دبئی میں موجود ہے اور وہ متحدہ عرب امارات کے حکومتی اقدامات پر اعتماد رکھتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باوجود انہیں یقین ہے کہ مقامی حکام رہائشیوں اور مہمانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے کیے جا رہے اقدامات کو سراہتے ہیں اور انہیں بتایا گیا ہے کہ ادارے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں