میری دوسری شادی ہو گئی یہ افواہ پھیلانا چاہوں گا

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و ہدایت کار سیفی حسن کا کہنا ہے کہ اپنے بارے میں یہ افواہ پھیلانا چاہوں گا کہ میری دوسری شادی ہوگئی ہے۔اداکار و ہدایت کار سیفی حسین نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔میزبان نے سوال کیا کہ اپنے بارے میں کوئی ایک افواہ پھیلانی ہو تو وہ کونسی پھیلائیں گے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ میری دوسری شادی ہوگئی ہے کچھ نہ ہو اس سے میرا دل تو خوش ہوجائے گا۔سیفی حسن نے کہا کہ اگر پوری زندگی ایک ہی لفظ بولنا پڑے تو بولوں کا ابھی سوچا نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بغیر مونچھوں کے بہت برا لگتا ہوں اس لیے کبھی مونچھیں نہیں کٹوائیں، میں اپنی ناک کٹوا دوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں