پولیس ناکام،آج پھر56ڈاکے،اغوا کی12وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید56مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 11خواتین اور ایک نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ سلیمانیہ کالونی کے عبدالرحمن کی ہمشیرہ (س) کو نامعلوم ملزمان، رضا آباد کے علاقہ صدیق اکبر ٹائون کے رمیض کی بیٹی(ن) کو ملزمان علی زیب وغیرہ، گلبرگ کے علاقہ رضا ٹائون کے عثمان کی اہلیہ (الف) کو ملزمان ریحان وغیرہ، گلبرگ کے علاقہ رضا آباد کے آصف کی جواں سالہ بیٹی(ن) کو ملزمان حبیب وغیرہ،صدر کے علاقہ احمد آباد کے شایان علی کی ہمشیرہ (ر) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ حسین نگر کے طفیل کی بیٹی (ط) کو نامعلوم ملزمان، لنڈیانوالہ کے علاقہ 570گ ب کے ارشد کی اہلیہ (ل) کو ملزمان اکرم وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229ر۔ب کی ظہراں بی بی کی بیٹی(س) کو ملزمان عمران وغیرہ،کھرڑیانوالہ کے شعیب کی بھانجی (د) کو نامعلوم ملزمان، تاندلیانوالہ کے علاقہ قصبہ کے ارشد کی بیٹی (م) کو اوباش ملزم رمضان وغیرہ سمندری کے علاقہ 170گ ب کے اسحاق کی بیٹی (ب) کو نامعلوم ملزمان اور ملت ٹائون کے علاقہ شمس آباد کے یونس کا بھائی رضوان گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا’ جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی، جبکہ اسلام نگر میں صوفیہ ارشد سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، جیل روڈ پر فیضان سے60ہزار، الائیڈ ہسپتال کے قریب علی حمزہ سے نقدی وفون، لاری اڈا کے باہر وسیم سے نقدی وفون، گمٹی چوک کے قریب راشد سے فون چھین لیا، جج والا قبرستان کے قریب عاطف سے 46ہزار، رضا آباد کے اسلم سے 2لاکھ وفون، ڈی بلاک غلام محمد آباد کے عاشق سے نقدی وفون، گٹ والا کے قریب شہزاد سے 10ہزار وفون، رسول پارک میں ندیم سے جھپٹا مارکر کر پرس، نگہبان پورہ پھاٹک کے قریب راشد سے85ہزار وفون، 197ر۔ب باگیوال کے محمد حسین سے نقدی وفون، محلہ گارڈن کے ثاقب کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 23ج ب کے محمد فیصل کے گودام سے قیمتی سامان چوری، 73ج ب کے کاشف سے موٹر سائیکل، 71ج ب کے وسیم اکرم سے 35ہزار وفون، بستی اللہ ہو والی کے کے احتشام سے 35ہزار وفون، ربانی کالونی کے ہارون سے نقدی وفون، ناولٹی پل کے قریب شکیلہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، 230ر۔ب کے ڈاکٹر قیصر کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، 241ر۔ب کے غلام عباس سے پونے دو لاکھ، بھٹی ٹائون کے عمر فاروق سے16ہزار، چونگی نمبر8کے عامر کی دکان سے لاکھوں کا سامان، 238گ ب کے ذیشان سے63ہزار وفون، 105گ ب کے احسن سے 65ہزار وفون، 58گ ب کے وقار سے نقدی و فون، 74گ ب کے ناصر کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 435گ ب کے یاسر امیر سے 2لاکھ، 109ر۔ب کے عنصر سے13ہزار وفون، 452گ ب کی صفیہ بی بی کا گھر لوٹ لیا، 612گ ب کے بختیار علی سے نقدی وفون، 16گ ب کے عبدالغفور سے 77ہزارو فون، سمندری روڈ پر بلال سے44ہزار وفون، محمد پورہ کے سفیان سے25ہزار وفون اور دیگر افراد سے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں پرانی بکر منڈی سے ثاقب علی، لیاقت آباد نمبر2سے ذیشان، شہباز ٹائون سے صفی اللہ، فتح آباد کے وسیم، جڑانوالہ روڈ سے عابد، مدینہ پارک سے ناصر، کوہ نور سٹی سے امیر حمزہ، نیشنل کالونی سے حامد عباس، عبداللہ کالونی کے رانا شاہد، رحمان گارڈن کے سعود اسلم،249ر۔ب کے عمر فاروق، محمدی کالونی کے اکمل حسین، 61ر۔ب کے عباس اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں