فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ 197 رب کے قریب ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر صروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام محمد آباد کے علاقہ مرضی پورہ کا رہائشی عبدالغفار لوڈر رکشہ پر سامان لیکر 192 رب جا رہا تھا کہ جب وہ ایکسپریس وے کینال روڈ پر 197 رب کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار کار رکشہ سے ٹکرا گئی اور ڈرائیور عبدالغفار بری طرح زخمی ہو گیا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔




