30لاکھ بھتہ نہ دینے پر زمیندار اور اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)30لاکھ بھتہ نہ دینے پر زمیندار اور اس کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاںدینے والے پکڑے نہ جا سکے ۔ سمندری پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق471گ ب کے زمیندار محمد یوسف نے پولیس کو درخواست گذارتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ملزمان کی طرف سے کال موصول ہوئی اور انہوں نے 30لاکھ کی رقم کا مطالبہ کیا اور رقم ادا نہ کرنے پر اسے اور اہل خانہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اور فوری طور پر رقم کا بندوبسط کرنے کا کہا، جس کی وجہ سے گھر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی ۔دوبارہ فون کال کا انتظار کرنے کا کہا جس پر متاثرہ زمیندار نے پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا تو پولیس نے 25ای کے تحت مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں