15سالہ نوجوان قتل

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ نور پارک گلی نمبر 2 میں معمولی رنجش پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 15 سالہ طیب کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے فائرنگ کر کے نوجوان کو شدید زخمی کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمی لڑکے کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں