فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کے سب انسپکٹر بشیر خاں نے عملہ کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر جعلی کنسلٹینسی اور غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ پکڑے جانیوالے ٹریول ایجنٹ فیضان لطیف نے فیصل آباد میں غیر قانونی ٹریول ایجنسی اور سمندری میں ”گلوبل ای ڈی کنسلٹنٹ” کے نام سے دفتر کھول رکھا تھا۔ جہاں پر آنے والے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقوم بٹورتا تھا۔ رافیعہ ساجد نامی خاتون نے ایف آئی اے کو درخواست گزاری تھی کہ ملزم فیضان ساجد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسکو برطانیہ میں ایمپلائمنٹ وغیرہ کے نام پر 16لاکھ کی رقم وصول کی مگر حسب وعدہ ویزہ فراہم نہ کیا۔ ملزم سمندری میں بھی کنسلٹینسی کی آڑ میں غیر قانونی ورک پرمٹ فراہم کرنے میں ملوث ہے جس پر ایف آئی اے کے سب انسپکٹر شبیر خان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔




