سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے ہدایات جاری

اسلام آباد (بیوروچیف)مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے تناظر میں سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے نے مملکت میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے ہدایات جاری کر دی۔سفارت خانے کی جانب سے سعودی عرب میں موجود پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور سوشل میڈیا پر ایسا کوئی مواد شیئر کرنے سے گریز کریں جو مملکت کے قوانین کے منافی ہو۔ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ سفارت خانہ پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے چوبیس گھنٹے فعال ہے اور اس مقصد کے لیے ٹیمیں ائیرپورٹ اور سفارت خانے دونوں مقامات پر تعینات ہیں تاکہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی شہری ریاض میں پاکستانی سفارت خانے یا جدہ میں قونصل خانے سے درج ذیل نمبرز ،پاکستانی سفارت خانہ، ریاض،لینڈ لائن 9660114887272، 9660114884111، 9660114884222،موبائل: 966576284980، 966560505030،پاکستانی قونصلیٹ جنرل، جدہ لینڈ لائن966126689149، 966126692371،موبائل: 966590008295، 966536617573 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں