معذور محنت کش کی 17سالہ بیٹی اغوائ’ ملزمان کی دھمکیاں

ڈجکوٹ (نامہ نگار ) غریب اور محنت کش فیملی کی 17 سالہ بیٹی اغوا، ملزمان کی دھمکیاں، پولیس نے 3 دن سے مقدمہ درج نہ کیا ، واقعہ کے مطابق ڈجکوٹ کے نواحی گائوں چک نمبر 262 ر،ب گھنیہ کے رہائشی معذور محنت کس اللہ رکھا کی جواں سال بیٹی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ایک ہاتھ سے معذور محنت کش رکھا اپنی اہلیہ کے ساتھ تین دن سے تھانہ ڈجکوٹ کے چکر لگا لگا کر عاجز اچکے ہیں تاہم غربت جرم بن گئی ہے اور پولیس مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر سی پی او فیصل آباد نے فوری نوٹس لیکر مقدمہ تھانہ ڈجکوٹ میں درج کرایا اور مقامی پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور بچی کی بازیابی کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں