تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا اجلاس،ایران پر امریکی ‘اسرائیلی حملوں کی مذمت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی نائب امیر جمعیت اہلحدیث مولانا محمد یوسف انور کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا اجلاس ہوا’ اجلاس میں اجلاس میں صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی ،صاحبزادہ پیر فیض رسول حیدررضوی ،مفتی محمد ضیا مدنی ،مولانا محمد ریاض کھرل ، علامہ طاہر الحسن ،رانا مظہر ،حافظ شفیق کاشف’ میاں عبدالقیوم انور ،شیعہ راہنماڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی ،ڈاکٹر ممتاز،محمد عاشق حسین رضوی نے شرکت کی’ اجلاس میں اسرائیل اور امریکہ کی ایران پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ عنقریب اسرائیل اور امریکہ کو ظلم و تشد د کا خمیاز ہ بھگتنا پڑے گا’ مولانا محمد یوسف انور’صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی ،صاحبزادہ پیر فیض رسول حیدررضوی ،مفتی محمد ضیا مدنی ،مولانا محمد ریاض کھرل و دیگر مقررین نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ نے ایران میں ظلم و بربریت کی انتہاء کر دی ہے’ جس قسم کی جنگی کارروائیاں ایران میں کی گئی ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی’ انہوں نے ایرانی حکومت کے جرات مندانہ اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے جس طرح منہ توڑ جواب دیا قابل تحسین ہے’ انشاء اللہ اسرائیل اور امریکہ تباہ و برباد ہوں گے اور حق کا بول بالا ہو گا’ اجلاس میں شریک علمائے کرام نے کہا کہ ہم سب بلا امتیاز افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں جوملکی سلامتی کے لئے برسرپیکار ہیں’ انہوں نے افواج پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے افغان طالبان کو پسپا ہونا پڑا اور افواج پاکستان نے اپنے ٹارگٹ حاصل کئے’ مشترکہ اجلاس میں علمائے کرام نے عوام النا س سے اپیل کی ہے کہ و ہ اپنے جذبا ت کنٹرول میں رکھیں اور گھیرائو جلائو کی صورت حال سے ملک کو دو چار نہ کریں بلکہ اب ضرورت اس امرکی ہے کہ ہر قسم کے اختلافات کو فراموش کرکے اتحاد بین المسلمین کا مظاہر ہ کیاجائے’ ملکی املاک کو نقصان پہنچانا کسی طرح بھی صحیح نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں