درکار ایس اوپیز کے مطابق تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرتعلیمی اداروں میں درکار ایس اوپیز کے مطابق حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈویژنل پبلک سکول اور ڈویژنل ماڈل کالج کا دورہ کیا اورکنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے کہا کہ تربیت یافتہ سکیورٹی سٹاف ڈیوٹی کے لئے تعینات کیا جائے اورسکیورٹی سٹاف اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں حفاظتی انتظامات کو چوکس رکھنے کے لئے موک ایکسرسائز کرائی جائیں۔ حفاظتی انتظامات کو باریک بینی سے چیک اور کوئی خلا باقی نہیں رہنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں