جنرل ضیاء کا جہاد افغانستان کی حمایت غلط فیصلہ تھا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا اشفاق اٰیڈووکیٹ نے کہا کہ حقانی ہمارے دشمن کو بیشک اپنے گھر بسائیں، اس کے ساتھ ملکر دشمن کا کردار ادا نہ کریں، اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں حالات اور وقت نے ثابت کیا کہ جنرل ضیا کا نام نہاد جہاد افغانستان کی حمایت ایک بہت بڑا غلط فیصلہ تھا جس کی خمیازہ پاکستانی قوم بد ترین بحرانوں کی صورت میں اب تک بھگت رہی ہے انہوں نے افغان طالبان رجیم کو پیغام دیتے ہوئے کہا حقانی سوویت یونین کے خلاف پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا تھا، آپ ہمارے مہمان رہے، آپ کے خاندانوں کی دہائیوں تک مہمان نوازی کی، لاکھوں افغان شہری ابھی بھی پاک سرزمین پر پناہ گزین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقانی آپ اور آپ کا خاندان بھی ہمارا مہمان رہا، صلہ کیا ملا آپ نے ہمارے قاتلوں کو پناہ دی، آپ ہمارے گلی محلوں کو خون سے رنگین کرنے والوں کے حلیف بنے، کابل میں آپ سے ملاقات ہوئی، درخواست کی دشمنوں کے حلیف نہ بنیں، اعانت نہ کریں رانا اشفاق احمد چاچو نے کہا کہ ہمارے وزیر دفاع کے مطابق کہ افغان طالبان نے رقم مانگی ہماری حکومت وہ بھی دینے کو تیار تھی مگر ضمانت کوئی نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں