سرگودھا میں رجسٹرڈ محنت کشوں کو10ہزار دیئے جا رہے ہیں

سرگودھا (بیورو چیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت پنجاب سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ 12 لاکھ سے زائد تحفظ یافتہ محنت کشوں کو ماہ رمضان میں 10 ہزار روپے کی رقم دی جارہی ہے۔ سرگودھا میں بھی رجسٹرڈ محنت کشوں کو 10 ہزار روپے دیئے جارہے ہیں۔سرگودھا کے ایسے محنت کش جن کو ابھی تک مریم نواز شریف راشن کارڈ نہیں ملا۔ ان کو 10 ہزار روپے کی رقم دینے کے لئے بنک آف پنجاب نے طریقہ کار وضع کیا ہے۔ ایسے محنت کش جن کے پاس مریم نواز شریف راشن کارڈ نہ ہے۔ ان کے موبائل نمبر پر بنک آف پنجاب کی جانب سے چھ ہندسوں پر مشتمل ایک پن کوڈ بھیج دیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں