مسلح افراد کی فائرنگ اور پسٹل صاف کرتے گولی چلنے سے4افراد بری طرح زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ اور پسٹل صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے 4افراد بری طرح زخمی ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ گلبرگ کے علاقہ کرسچین ٹائو ن کا رہائشی 17سالہ عدنان ولد ذوالفقار گھر کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گولی مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ نشاط آباد کے علاقہ 51 ج ب میں عداوت بازی کی بناء پر مشتعل ملزمان عدنان وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف فیصل الرحمن کو شدید زخمی کر دیا، جھنگ روڈ پر معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے اکبر نامی نوجوان کو گولیاں مار دیں۔ علاوہ ازیں غلام محمد آباد کے علاقہ جواد کلب کے قریب رہائش پذیر عظیم احمد ولد احمد بخش گھر میں پسٹل صاف کر رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ ٹریگر پر آنے سے گولی چل گئی جو اس کے جسم میں پیوست ہو گئی اور فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو عظیم خون میں لت پت پڑا تھا۔ جسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں ڈاکٹر اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں تاہم پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں