گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں شہد کی مکھیوں کا حملہ،متعدد طالبات زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ 153 رب میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں شہد کی مکھیوں کے حملہ سے متعدد طالبا ت زخمی ہو گئی، سکول میں بھگدڑ مچ گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی طالبات کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے 6کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔ بتایا جاتا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 153 رب میں درخت پر شہد کی 11مکھیوں نے چھتہ لگا رکھا تھا کہ بعض طالبات نے چھتہ کو پتھر مارا تو شہد کی مکھیوں نے ان پر حملہ کر دیا اور وہاں پر موجود طالبات میں بھگدڑ مچ گئی، اساتذہ اور طالبات نے کمروں میں بند ہو کر جانیں بچائیں تاہم اسی دوران شہد کی مکھیوں نے متعدد طالبات کو کاٹ کر بری طرح زخمی کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرمعمولی زخمی طالبات کو موقع پر طبی امداد فراہم کی۔ تاہم چھ طالبات خدیجة الکبریٰ’ زہرہ بتول’ مناہل فاطمہ’ عریشہ فاطمہ’ مبرا حیدر اور عریبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں انکی حالت بہتر بیان کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں