انچارج چوکی علی پور بنگلہ نے منشیات فروش قابو کر لیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)انچارج چوکی علی پور بنگلہ رانا شاہجہان نے دوران گشت منشیات فروش کو حراست میں لیکر سوا کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر ڈویژن جڑانوالہ پولیس کا منشیا ت فروشوں کیخلا ف کریک ڈائون جاری ہے تھانہ صدر کی چوکی علی پور بنگلہ کے انچارج رانا شاہجہان نے ہمراہ پولیس دوران گشت کھرڑیانوالہ روڈ پر پل شہروانہ کے قریب مشکوک شخص کو روک کر اسکی جامعہ تلاشی پر سوا کلو سے زائد چرس برآمد کر لی پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے منشیات فروش کی شناخت شاہد محمود ساکن شمس پورہ کے نام سے ہوئی ہے انچارج چوکی علی پور بنگلہ رانا شاہجہان کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں منشیات فروشوں کو نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بیناد پر بلا امتیاز کارائیاں جاری ہے پولیس تھانہ صدر نے پکڑے جانیوالے منشیات فروش کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں