پوری قوم کو دہشت گردی کیخلاف متحد ہونا چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی پاکستان کیلئے ترجیح ہونی چا ہیے ۔ تمام سیاسی جماعتوں کوملک اور قوم کے لیے اصول کی سطح پر گفتگو کرنی چاہئے۔ انکا کہنا تھا کہ سب کو دہشت گردی کیخلاف متحد ہوکر خطے میں اعلیٰ سطح پر مزاکرات کوضروری قراردیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان کے معاملات پر افواج کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے، دو مسلم ممالک کے درمیان جنگ افسوس کا مقام ہے تاہم پاک فوج نے بھارت کی طرح افغانستان کوبھی سبق سکھا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کو دہشت گردی کے شواہدفراہم کئے گئے اس کے باوجود وہ دہشت گردوں سے بات چیت کے لیے بھاری رقم کا مطالبہ کیا۔ پاک فوج کے کردار سے بلوچستان میں کافی حدتک مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ریاست ملک اورقوم کے تحفظ لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ دہشت گرد کاکوئی مذہب نہیں پاک فوج فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کابھرپور مقابلہ کررہی ہے-ملکی سلامتی و تحفظ ہرچیزسے مقدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں