افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو نشان عبرت بنادیا

کراچی(بیورو چیف)گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو ، افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو پاک فوج نے عبرت کا نشان بنادیا۔ ان دہشتگردوں کی تمام خام خیالی نکال کر رکھ دی ، پاک فوج کو سلام پیش کرتاہوں۔فیلڈ مارشل جنرل حافظ منیر کو مبارک باد جنھوں نے دونوں جنگوں میں قوم کا سر بلند کیا ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اسلام آباد سے بذریعہ وڈیو لنک گورنر ہاؤس میں بعنوان “امید رمضان” کے تحت رمضان المبارک کے موقع پرتیرہویں افطار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ بلوچ قوم کو ان کے ثقافتی دن کی مبارک باد دیتاہوں، بلوچ غیور اور دلیر قوم ہے۔ بلوچستان میں بھارت دہشتگردی کررہا ہے جس میں معصوم بچے شہید ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں