پاکستان کا دشمن ہرمیدان میں ذلیل و خوار ہوگا،ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی

جڑانوالہ (نامہ نگار) جامع مسجد بلال محمد علی پارک میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی ناظم اعلیٰ تحریک اہلسنت پاکستان نے کی۔ تقریب میں مفتی اصغر علی نوری امیر جماعت اہلسنت جڑانوالہ،حافظ محمد مدثر رضوی صدر تحریک اہلسنت جڑانوالہ اور صدر محفل ڈاکٹر مفتی یونس رضوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کا دشمن ہر میدان میں ذلیل و خوار ہوگا ملک کی سلامتی کے لیے پوری قوم کا متحد ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اپنے ملک کی حفاظت اور اس کی سر بلندی کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے مقررین نے کہاکہ اس دور میں انڈیا براہ راست تو جرات نہیں کر رہا افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہ رہا ہے لہذا ہمیں اپنی پاک آرمی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہیے تاکہ اپنے ملک کی سلامتی کو یقینی بنا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں