لاہور میں پتنگ بازوں ،بیچنے والوں کیخلاف ایکشن

لاہور (بیورو چیف)لاہور کی پولیس پتنگ بازوں اور پتنگ بیچنے والوں کے خلاف ایکشن میں ہے، گزشتہ ماہ کی جانیوالی کارروائیوں کے دوران 129ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے گزشتہ ماہ میں پتنگ بازوں اور پتنگ بیچنے والوں کے خلاف 120 مقدمات درج کیے، ساتھ ہی کارروائیوں کے دوران129ملزمان گرفتار کیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ں13پتنگ فروش اور116پتنگ باز شامل ہیں ۔ ایس پی ماڈل ٹائون شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پتنگ بازی اور پتنگیں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 69چرخیاں اور 3 ہزار200سے زائد پتنگیں برآمد ہوئیں۔ شہربانو نقوی نے کہا کہ پتنگ بازی، پتنگ فروشی، پتنگ سازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ پتنگ بازی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیا ں جاری ہیں ۔علاوہ ازیں ڈولفن سکواڈ کی جانب سے بھی ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ و پتنگ بازی کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں