ضلعی انتظامیہ صحافیوں کیساتھ مثبت رابطہ رکھنا چاہتی ہے

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی سے پریس کلب کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ وفد میں رانا اسرار احمد خاں، امجد سعید، عبداللہ رحمانی اور خرم راجپوت شامل تھے ۔ملا قا ت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، صحافیوں کو در پیش مسائل اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحافی برادری کے ساتھ مثبت اور مثر رابطہ رکھنا چاہتی ہے تاکہ عوامی مسائل کو بروقت اجاگر اور حل کیا جا سکے ۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پریس کلب کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور سرکاری امور میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ پریس کلب کے عہدیداران نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے شہر کی بہتری کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں