ڈاکوؤں ،چوروں کے گروہوں نے ”ات مچا دی”آج پھر61وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید 61وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 6خواتین اور 3نوجوانوں کو اغواء کر لیا’پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ 202 ر ۔ب کے اقبال کی ہمشیرہ (م) کو نامعلوم کار سواروں، سرگودھا روڈ کے علاقہ نورپور کے اکرم کی جواں سالہ بیٹی (ک) کو نامعلوم ملزمان، نشاط آباد کے علاقہ ریاض گارڈن کے شوکت کی اہلیہ (ر) کو نامعلوم، صدر کے علاقہ 225ر۔ب کے شہباز کی اہلیہ (ک) بازار گئی واپس نہ آئی، روڈالہ روڈ کے علاقہ 279گ ب کے احسان کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم، ماموں کانجن کے علاقہ 506 گ ب کے صائم کی بیٹی (ل) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، رضا آباد کے علاقہ چراغ ٹائون کے اکبر علی کا بیٹا اصغر علی، جگو ٹائون کی نسرین بی بی کا گیارہ سالہ پوتا علی حسن اور نشاط آباد کے علاقہ 6ج ب کے اورنگزیب کا بیٹا وحید گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے جنہیںنامعلوم نے اغوا کر لیا جبکہ انار کلی بازار کے قریب احمد اسماعیل سے نقدی وفون، اسحاق والی بستی سے شہزاد کی دکان سے سامان چوری، لیاقت چوک سے شمیم اختر سے پرس، ریلوے کالونی میں نور اللہ کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، قیمتی سامان چوری، ستیانہ روڈ پر حفظ اللہ کے جھپٹا مار کر فون، بسم اللہ چوک میں گلاب خان سے نقدی وفون، نعمت کالونی نمبر2 کی انعم سے جھپٹا مار کر پرس، ملت چوک میں آصف کے گودام سے 15لاکھ کا کیمیکل چوری، 66فٹا بازار میں علی عباس سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 4ج ب کے محمد سلیم کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، دھنولہ کے قریب عدیل سے نقدی وفون، جھمرہ روڈ پر عمیر سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 198ر۔ب کے عمران سے 10ہزار وفون، 202ر۔ب کے سہیل الیاس کے گھر کا صفایا کر دیا، ملت ٹائون کے حافظ لیاقت سے 63ہزار وفون، اظہر ٹائون کے میاں شاہد سے نقدی وفون، 118ر۔ب میں حسن ٹائون کے علی رضا کا گھر لوٹ لیا، 136ر۔ب میں اجمل کا ملازم سالار ٹریکٹر ٹرالی لے اڑا، فیڈمک کے علاقہ204چک ٹوٹل پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم افراد ٹرک سے گانٹھیں اتار کر فرار ہو گئے، 62ج ب کے اسد علی سے60ہزار وفون چھین لیا، 60ج ب کے علی کامران سے 40ہزار وفون، فیکٹری ایریا عبداللہ سنٹر کے قریب علی سے 35ہزار چھین لیا، 213ر۔ب سے امین سے 50ہزار وفون، 240گ ب کی شازیہ بی بی کے گھر کا لوٹ لیا، 240گ ب کے منصور سے نقدی وفون، جڑانوالہ روڈ پر افتخار حسین سے35ہزار ، نور پورہ کے سمیر کے گھر سے 11تولے زیورات، نقدی، قیمتی سامان چور لے اڑا، 76گ ب کے منیب سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 38ج ب کے عظیم کے ڈیرہ سے لاکھوں کی بکریاں چوری، 8نمبر سٹاپ کے قریب شاہ زیب سے 61ہزار وفون، سبزی منڈی سدھار کے قریب عمر حیات کے گودام سے سامان چوری، 232ر۔ب کے صدام حسین سے 15ہزار وفون، ابو ذر کالونی کے شوکت علی سے 25ہزار وفون، سٹیڈیم روڈ پر شہناز بی بی سے 1لاکھ 60ہزار وفون چھین لیا، 34گ ب کے افتخار سے 95ہزار وفون، 655گ ب کے عمران علی سے 16ہزار وفون، کھدر والا کے قریب زبیر، 97گ ب کے ذیشان کے گھر سے 50ہزار، 60ر۔ب کے سجاد سے 7سو روپے وفون او ر دیگر سے نقدی وفون چھین لئے گئے۔ علاوہ ازیں جیل روڈ سے نوید انجم، الائیڈ ہسپتال سے ارشد، اے بی سی روڈ سے طارق محمود، حمید چوک سے شہروز، منصور آباد کے عثمان، ملت ٹائون کے نعیم الحسن، رشید نگر کے زین بٹ، جڑانوالہ روڈ سے ےٰسین سلطان، عوامی سٹریٹ سے باقر علی، تحصیل کچہری جڑانوالہ سے زمان، 495گ ب کے عابد علی، 378گ ب کے ےٰسین، 582گ ب کے زبیر، ایم کے ٹیکسٹائل کے قریب خاور ،452گ ب کے حیات اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں