منڈی صادق گنج میں سرکاری کینسل شدہ پلاٹس پر تعمیرات اور فروخت کا انکشاف

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)اربن یونین کونسل منڈی صادق گنج کی ملکیت کینسل شدہ اربوں روپے مالیت کے سرکاری پلاٹس جن پر ناجائز قبضے ہیں اور ان سرکاری کینسل شدہ پلاٹس کو واگزا ر کروانے کے صوبائی حکومت کے احکامات ہیں صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کی بجائے جعلی رپورٹس بنا کر بھجوائی جا رہی ہیں لینڈ برانچ ڈسٹرکٹ ریگولیشن آفیسر اور چیف آفیسر ضلع کونسل بہاول نگر کی جانب سے صوبائی حکومت کے احکامات پر کینسل شدہ پلاٹس کو واگزار کروانے کی بجائے مزید خالی پڑے کینسل شدہ سرکاری پلاٹس پر نہ صرف تعمیرات کروائی جا رہی ہیں بلکہ کینسل شدہ پلاٹس کو مافیا کو استعمال کرتے ہوئے فروخت کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں سادہ لوح شہریوں کو کینسل شدہ پلاٹس فروخت کرنے والا مافیا ان کینسل شدہ سرکاری پلاٹس کو لینڈ برانچ سے پوری طرح کلئیر کروا کر قبضہ کروانے کی بھی پوری ذمہ داری لینے کے دعوے کرتے ہیں دوسری جانب متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود ڈسٹرکٹ ریگولیشن افیسر ضلع کونسل بہاول نگر اور چیف آفیسر ضلع کونسل بہاول نگر کاروائی کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں شہریوں نے کمشنر بہاول پور ڈپٹی کمشنر بہاول نگر اور محتسب اعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اربوں روپے مالیت کے کینسل شدہ سرکاری پلاٹس کو واگزار کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں