صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمد عامر کی ہدایت پر رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ صارفین ماہ مقدس میں اپنی عبادات خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کر سکیں۔ فیسکو ترجما ن انجینئرمحمد سعید رضا کے مطابق فیسکو کے تمام سب ڈویژنوں میں سحر ،افطار اور تراویح کے اوقات میں صارفین کو مسلسل بجلی سپلائی کی جا رہی ہے جس کی مانٹیرنگ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر محمد عامرخود ڈسٹری بیوشن کنٹرول سنٹر میں کرتے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ فیسکو کی تمام سب ڈویژن میں اضافی ٹرانسفارمرز مہیا کر نے کے علاوہ ٹرانسفارمر ٹرالیاں اور دیگر سامان بھی مہیا کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بجلی کی فوری بحالی ممکن ہو سکے۔صارفین اپنی شکایات کااندراج فیسکوسمارٹ ایپ ،ہیلپ لائن نمبر118،ٹال فری نمبر 0800-66554، ایس ایم ایس سروس 8118کے ذریعے بھی کرواسکتے ہیں جس پر فوری ایکشن لیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں