سخت ڈیوٹی اور روزمرہ کیساتھ عوام کی حفاظت کرنا عظیم عبادت ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار)وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت اور آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا،سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کے احکامات کی روشنی میں ایس پی جڑانوالہ ڈویژن حافظ امتیا ز احمد کی جانب سے پولیس فورس کا مورال بلند کرنے اور فیلڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایس پی جڑانوالہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے دو مختلف سرکلز میں پولیس افسران اور ملازمین کے ساتھ افطار کیا اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سرکل کھرڑیانوالہ کے ایس ایچ او اور ملازمین کیساتھ اور تھانہ صدر جڑانوالہ کے افسران و جوانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔ افطار کے موقع پر حافظ امتیاز احمد نے تمام ایس ایچ اوز اور موجود نفری کو رمضان سیکیورٹی کے حوالے سے اہم بریفننگ دی اور کہا کہ رمضان المبارک کے بقیہ ایام اور خاص طور پر عبادات کے اوقات میں مساجد،امام بارگاہوں اور بازاروں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں