ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مالی سال 2025ـ26 کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان کی معیشت استحکام اور بحالی کی جانب گامزن ہے،پاکستان کی معیشت کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہم بطور قوم اس بحران اور اس کے اثرات سے نکلنے میں کامیاب ہو سکیں،توانائی بحران سے نکلنے کے لئے ہمیں غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنا ہوگا۔ہفتہ کو یہاں ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025ـ26 کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان کی معیشت استحکام اور بحالی کی جانب گامزن ہے، جو محتاط اور مربوط میکرو اکنامک پالیسیوں کے اثرات کی عکاسی کرتے ہیں،حکومت کے شروع کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کے سفر میں الحمد للہ روز بروز بہتری دیکھی جا رہی ہے اور ہمارے معاشی اشاریے مثبت رجحان کی نشاندہی کر رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ خطے میں تیل کا ایک بڑا بحران پیدا ہوا ہے اور اس سے نہ صرف ترقی یافتہ بلکہ ترقی پذیر ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں