مستحقین کی مالی معاونت خوش آئند ہے’سلمیٰ بٹ

لاہور (بیوروچیف)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے نگہبان کارڈز سہولت سنٹر کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ بھی ہمراہ تھے ۔معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے نگہبان کارڈز سہولت سنٹر پر رقوم کی ادائیگی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا ۔معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے مستحق گھرانوں کو نگہبان کارڈز کے ذریعے 10ہزار روپے کی فراہمی بارے دریافت کیا ،مستحق افراد نے 10ہزار روپے مالی معاونت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ مستحقین افراد نے مالی معاونت کی فراہمی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ڈھیروں دعائیں دیں ۔مستحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی کاموں کو سراہا ا ور بتایا کہ 10 ہزار روپے سے ہم اپنی ضروریات زندگی پوری کریں گے۔ مستحقین نے بتایا کہ رقم سے کسی قسم کی کٹوتی یا اوورچارجنگ نہیں کی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں