منافع کا لالچ دیکر5شہریوں کیساتھ سوا کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان کا 5شہریوں کیساتھ سوا کروڑ کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ روڈ کے رہائشی مقصود نے تھانہ صدر کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم شکیل نے پولٹری کا کاروبار کرنے کا جھانسہ دیکر 73لاکھ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ لیاقت روڈ کے رہائشی احسن کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم ہارون نے کاروبار کیلئے 35لاکھ سے زائد کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ کارخانہ بازار کے تاجر محمد عظیم نے بتایا کہ اس سے ملزم طارق نے 10لاکھ سے زائد مالیت کا مال لیکر ہڑپ کر لیا۔ جبکہ سرکلر روڈ کے گل زیب سے ملزم اشفاق اور کوتوالی روڈ کے ظفر سے ملزم مدثر نے لاکھوں کی رقم لیکر واپس نہ کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں