گرفتاری کے ڈر سے چھلانگ لگانے والا ملزم شدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ 215 رب میں پکڑے جانے کے خوف سے چھت سے چھلانگ لگانے والا ملزم ٹانگیں تڑوا بیٹھا، پولیس نے زخمی حالت میں پکڑ کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر کے اے ایس آئی طاہر نے ڈکیتی کے ملزم وسیم ولد اصغر کی گرفتاری کیلئے 215 رب میں ان کے گھر چھاپہ مارا تو ملزم نے پکڑے جانے کے خوف سے چھت سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم چھت سے گر کر ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، تاہم پولیس نے مذکورہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں