ملت ٹاؤن،گلستان کالونی میں آپریشن،پختہ تجاوزات مسمار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے پیرافورس اور انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ ملت ٹائون’ گلستان کالونی’ لاثانی پلی سرگودھا روڈ سمیت مختلف مقامات اور شہر کی دیگر مارکیٹوں میں کریک ڈائون کرتے ہوئے پختہ تجاوزات کو مسمار اور دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کی متعدد دکانوں کو سیل کر کے سامان ضبط کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس نے پیرافورس اور انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ سرگودھا روڈ پر لاثانی پلی کے گرد آپریشن کرتے ہوئے پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ ملت ٹائون’ گلستان کالونی سمیت مختلف بازاروں میں وزٹ کے دوران دکانوں کے باہر رکھا جانے والا سامان قبضہ میں لیکر متعدد دکانوں کو سیل کر دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے منصورآباد’ 66فٹا بازار میں بھی کریک ڈائون کرتے ہوئے دکانوں کے باہر رکھا جانے والا سامان قبضہ میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تاجر کو دوبارہ تجاوزات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاجروں کو چاہیے کہ وہ دکان کے باہر فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کیلئے خالی رکھیں اگر کسی بھی جگہ پر دوبارہ تجاوزات کرنے کی اطلاع ملی تو دکانوں کو سیل کر کے سامان ضبط کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں