رمضان بازاروں میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم

جڑانوالہ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق”ایک دن، ایک تحصیل ” پروگرام کے تحت کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر) ندیم ناصر کے ہمراہ تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کیا۔انہوں نے رمضان سہولت بازار میں پھلوں، سبزیوں ، آٹا،چینی،چکن ودیگر اشیائے خورونوش کے معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔کمشنر نے کہا کہ موثر ترین اقدامات اور مسلسل مانیٹرنگ کی بدولت نہ صرف رمضان بازاروں بلکہ عام مارکیٹ میں اشیا کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں اورپرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کا تسلسل برقرار رہے گا۔انہوں نے موقع پر موجود صارفین سے ملاقات عام مارکیٹ کی نسبت اشیا کی قیمتوں میں فرق بارے دریافت بھی کیا۔انہوں نے بازار میں صفائی کا معیار ہمہ وقت یقینی بنانے کی تاکید کی۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرزجڑانوالہ کا دورہ اور ہسپتال کے مختلف شعبوں میں زیر علاج مریضوں کی عیادت،ادویات ہسپتال سے ملنے کی تصدیق کی۔انہوں نے سٹی سکین مشین سمیت دیگر مشینری کے فعال ہونے،ٹیسٹ کی سہولیات،ادویات سٹور کا معائنہ کیا۔صفائی کے معیار،لواحقین کے لئے انتظار گاہ کا جائزہ لیا اور کہا کہ ہسپتالوں کو شکایات فری بنانا ترجیح ہے جس کے لئے انسپکشن کا عمل بلاناغہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں