حرم شریف جیسا سکون کہیں پر بھی نہیں، منور فاروقی

دبئی (شوبز نیوز) بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے کہا کہ حرم شریف جیسا سکون کہیں پر بھی نہیں ہے۔کامیڈین منور فاروقی نے ثنا خان اور مفتی انس کے شو رونقِ رمضان سیزن 2 میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں پہلے کے مقابلے میں تیزی ہوچکی ہے جو مجھے کھلتی ہے۔کامیڈین نے کہا کہ اہلیہ کو کافی معلومات ہیں کیونکہ وہ پہلے بھی عمرہ ادا کرچکی ہیں، جیسے میں گیا تھا تو مجھے پتا تھا کہ تین دن کے بعد مجھے واپس جانا ہے لیکن میرا واپس جانے کو دل ہی نہیں کررہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں