پاکستان اورازبکستان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس

اسلام آباد (بیورو چیف)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت پاکستان-ازبکستان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری تجارت جواد پال، مختلف وزارتوں اور ایس آئی ایف سی کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ، تجارتی راستوں، مختلف شعبوں میں تعاون اور طے شدہ مفاہمتی یادداشتوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وڑن کے تحت پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے پانچ سالہ روڈ میپ 2026 تا 2030 پیش کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں