عالمی سطح پر طاقت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موو منٹ پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرا ئیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد عالم اسلام کو متحد ہو کر ایک مضبوط اسلامی دفاعی اتحاد قائم کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کے نتیجے میں خلیجی ممالک بھی جنگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں اور خطے میں کشیدگی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ اور طاقت کا بے دریغ استعمال عالمی قوانین، انصاف کے اصو لوں، سفارتی آداب اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایران پر حملے کے بعد صیہونی لابی عالم اسلام اور اسلام کے مرکز سعودی عرب کو بھی کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہے۔مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ عالمی سطح پر طاقت کا توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں جغرافیائی حدود اور علاقائی سیاست میں بھی نمایاں تبدیلیوں کے امکانات پیدا ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں