صفدر آباد میں پیرا فورس کی کارروائیوں کے باوجود گرانفروشی

صفدرآباد(نامہ نگار)پیرا فورس کی کارروائیاں ،جرمانوں میں تیزی،قصابوں کو فری ہینڈ ،گوشت کے ریٹ سرکاری لسٹ پر نہ آسکے۔پیرا فورس نیند سے بیدار ہو کر بازاروں میںپھرتیاں دکھانے لگی،جس کو چاہا جرمانہ کر دیا اور جسے چاہا چھوڑ دیا،امتیاز سموسہ سنٹر کو اپنا سامان فٹ پاتھ پر رکھنے سے دو ہزار روپے جرمانہ کر دیاجبکہ دیگر سموسہ سنٹرز کو چھوڑدیا،موچی بازار میں بھی پھرتیاں دکھاتے رہے الیکٹرک سنٹرکا سائن بورڈ اتروا دیا وارننگ دے دی۔پورے شہر میں جرمانوںکی بارش کر دی، دکاندار و ں کی اکثریت حکمرانوں کو کوسنے پر آگئی۔پیرا فورس کے ملازمین کا اکڑ اکڑ کر بازاروں میں چلنا کس چیز کی نشانی ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ اتنے جرمانہ جات کے باوجود بھی پیرا فورس شہر میں کوئی تبدیلی نہیںلا سکی۔مریم نواز کی ہدایات کھو کھاتے،اخلاق نام کی کوئی شے ان لوگوں میں دور دور تک نظر نہیںآتی،پیرا فورس ہی درست نہیں ہو رہی تھانے تو بعد کا مسئلہ ہے۔شہر میں چھوٹا گوشت حسب معمول2200 روپے فی کلو اور بڑا گوشت1200 روپے سر عام بک رہا ہے۔ کہاں ہے پیرا فورس،کہاں ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ،کہاںہے اسسٹنٹ کمشنر؟شہری یہ سب تماشا دیکھ رہے ہیں لیکن خاموش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں