8افرادکا گھر میں گھس کر نوجوان پر تشدد

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن، 8افرادکا گھر میں داخل ہو کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاندان کا پولیس ا حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق گھر کے سامنے کوڑا پھینکنے سے روکنا نوجوان کا جرم بن گیا ۔ تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گائوں 508گ ب میں 8 افراد نے غریب محنت کش عامر شہزاد ولد صالح مارتھ کے گھر کا بیرونی دروازہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے ۔غریب نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے نوجوان کا دانت بھی ٹوٹ گیا۔ مسلح افراد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ متاثرہ خاندان نے پولیس کے اعلی حکام سے داد رسی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں